سونا 11200روپے فی تولہ مہنگا؛نئی قیمت جان کرہوش اڑجائیں گے

Sep 03, 2026 | 16:36:PM
سونا 11200روپے فی تولہ مہنگا؛نئی قیمت جان کرہوش اڑجائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)سوناایک ہی دن میں گیارہ ہزاردوسوروپے فی تولہ مہنگاہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 112 ڈالر مہنگاہوکر 4427 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 11 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے ہوگئی۔
دس گرام سونا 9602 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمتیں مارکیٹ سے منسلک کرنے کا فیصلہ، جون 2027 تک نظام بدلنے کا منصوبہ
فی تولہ چاندی 185 روپے اضافے کے بعد 7044 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 11300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے پرآگیا تھا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9688 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 89 ہزار 262  روپے پرآگئی تھی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 270 روپے گرکر 6 ہزار 859 روپے پرآگئی ہے۔