احتجاج کے نام پر جلاؤ، گھیراؤ ، توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں: شرجیل میمن

Sep 03, 2026 | 13:42:PM
احتجاج کے نام پر جلاؤ، گھیراؤ ، توڑ پھوڑ کی اجازت نہیں: شرجیل میمن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسسن عباسی) پیپلز پارٹی کے رہنماشرجیل میمن نے  کراچی میں جماعت اسلامی  کے کارکنوں کی جانب سے کیے گئے احتجاج کے دوران جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی شدید مذمت کی ہے۔

شرجیل میمن  نے کہاشہر میں بدامنی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،احتجاج کے نام پر شہر کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں.

 شرپسند عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی ہوگی۔

انھوں نے کہا جماعت اسلامی کو احتجاج کا حق ہے مگراملاک کو نقصان پہنچانے کی چھوٹ کسی کو نہیں دی جائے گی ۔

شرجیل میمن  کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگانے، سڑکیں بند کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے.

 ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مرتضیٰ وہاب نے اسلام آباد جیسی رعایت کراچی کیلئے مانگ لی