ازبکستان کو شکست :ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے پھر میدان مار لیا

Sep 22, 2026 | 10:42:AM
ازبکستان کو شکست :ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے پھر میدان مار لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان نے ازبکستان کو 5-1 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے میچ میں مجموعی طور پر 5 گول سکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے 2 گول کیے، انہوں نے 33ویں اور 57ویں منٹ میں گول سکور کیے۔

 محمد عماد، عبدالرحمٰن اور ابوبکر محمود نے ایک، ایک گول کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان نے ازبکستان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5-1 سے کامیابی حاصل کی اور ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے قومی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد دی۔

 انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ آئندہ میچز میں بھی برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں:جاپان ایشین گیمز : پاکستانی ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو 9 گول سے ہرا دیا