جنوبی کوریا میں پارک کے معاملہ پرشدید سیاسی تنازع پیدا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا میں شدید ترین رہائشی بحران اور گرین اسپیس (ہریالی) کے تحفظ کے معاملے پر صدر لی جے میونگ اور دارالحکومت سیول کے میئر اوہ سی ہون کے درمیان شدید سیاسی تنازع پیدا ہو گیا ہے۔
740 ایکڑ (300 ہیکٹر) پر محیط تاریخی 'یونگ سان پارک' (Yongsan Park) کی زمین پر اپارٹمنٹس کی تعمیر کے صدارتی منصوبے کے خلاف میئر سیول نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ اس پارک کی "ایک سینٹی میٹر زمین بھی دینے کو تیار نہیں ہیں۔
سیول میں اپارٹمنٹس کی قیمتیں مسلسل 86 ہفتوں سے ریکارڈ سطح پر بڑھ رہی ہیں، جس کی وجہ سے صدر لی جے میونگ کی مقبولیت کم ترین سطح (37 فیصد) پر آ گئی ہے۔
اس بحران سے نمٹنے کے لیے صدر لی نے یونگ سان پارک کے کچھ حصے پر اپارٹمنٹس کے ٹاورز بنانے اور گرین بیلٹ زون کی پابندیاں ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ میں ٹرمپ کی آمد ، گزشتہ سال کے واقعے نے سب کو چوکس کردیا
دوسری جانب میئر سیول اوہ سی ہون کا کہنا ہے کہ سیول پہلے ہی شدید "ہریالی کی کمی" کا شکار ہے، جہاں کے شہریوں کو لندن کی بنسبت صرف چوتھائی حصہ ہریالی میسر ہے۔
یہ تنازع جس زمین پر جاری ہے وہ ایک صدی سے زائد عرصے تک پہلے جاپانی نوآبادیاتی فورسز اور پھر امریکی فوج کے زیرِ استعمال رہی ہے، جسے اب عوام کے لیے ایک عظیم الشان پارک میں تبدیل کیا جانا تھا۔ تاہم، اب صدارتی آفس کا مؤقف ہے کہ نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کو مناسب قیمت پر رہائش فراہم کرنے کے لیے اس پارک کی زمین کا استعمال ضروری ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ تنازع جہاں ایک طرف گنجان آباد شہروں میں رہائش اور ماحول کے درمیان توازن قائم کرنے کے عالمی چیلنج کو ظاہر کرتا ہے۔
وہیں دوسری طرف 2030 کے صدارتی انتخابات سے قبل صدر اور اپوزیشن میئر کے درمیان پاور جدوجہد کو بھی نمایاں کرتا ہے۔
میئر اوہ نے صدر کی مارگیج اور ٹیکس پالیسیوں کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نقد رقم نہ رکھنے والے نوجوان پہلی بار گھر خریدنے کا موقع مکمل طور پر گنوا رہے ہیں، جس کا حل پارک کو تباہ کرنا ہرگز نہیں ہے۔