ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے؛ عائشہ رضا فاروق
مثبت ماحولیاتی نمونوں میں کمی خوش آئند، تاہم پولیو کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے والدین سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ 21 سے 27 ستمبر تک 115 منتخب اضلاع میں ذیلی قومی انسدادِ پولیو مہم جاری رہے گی۔
عائشہ رضا فاروق کاکہناہے کہ انسدادِ پولیو مہم میں 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں تک رسائی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مثبت ماحولیاتی نمونوں میں کمی خوش آئندہے، تاہم پولیو کا خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، جب تک پولیو وائرس کہیں بھی موجود ہے، ہر بچے تک ویکسین کی رسائی یقینی بنانا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان ورچوئل اثاثہ جات کے باقاعدہ ضابطہ کار نظام کی جانب گامزن
عائشہ رضا فاروق کامزیدکہناہے کہ پولیو ورکرز مشکل حالات کے باوجود بچوں کے تحفظ کے لیے گھر گھر پہنچ رہے ہیں،والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کریں، 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،علمائے کرام، میڈیا، کمیونٹی رہنماؤں اور والدین سے انسدادِ پولیو مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل ہے،ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے۔