پاکستان ورچوئل اثاثہ جات کے باقاعدہ ضابطہ کار نظام کی جانب گامزن
ابھرتی ہوئی معیشتوں کو عالمی معیارات کی تشکیل میں مکمل طور پر شامل کیا جانا ضروری ہے؛وزیرخزانہ محمداورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص عظیم )وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ریگولیٹڈ ورچوئل اثاثہ جات کے فریم ورک کی جانب پیش رفت کر رہا ہے اور ڈیجیٹل معیشت کے لیے ایک جامع ضابطہ کار نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اقوام متحدہ ڈیجیٹل تعاون ڈے 2026 پربلاک چین اور ٹوکنائزڈ مستقبل نیکسٹ جنریشن ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کے لیے خودمختار انتخاب اور حفاظتی اقدامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ورچوئل اثاثہ جات کے باقاعدہ ضابطہ کار نظام کی جانب گامزن ہے۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان ریگولیٹڈ ورچوئل اثاثہ جات کے فریم ورک کی جانب پیش رفت کر رہا ہے ،ٹوکنائزیشن کو حقیقی معاشی ضروریات سے ہم آہنگ ہونا چاہیے،کم لاگت ترسیلاتِ زر، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے مالی معاونت، خودمختار قرض اور وسیع تر مالیاتی رسائی کو فروغ دینا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
وزیر خزانہ نے کہاکہ نجی شعبے میں جدت کو مضبوط ریاستی حفاظتی اقدامات، جامع ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے فروغ دیا جانا چاہیے،ابھرتی ہوئی معیشتوں کو عالمی معیارات کی تشکیل میں مکمل طور پر شامل کیا جانا ضروری ہے۔