فضائی آلودگی میں لاہور کا پھر پہلا نمبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ثمرہ فاطمہ)آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور پھر پہلے نمبر پر آگیا، شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کی شرح 207 ریکارڈ کی گئی۔
مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح میں نمایاں فرق ریکارڈ ہوا۔ گلبرگ ٹو میں اے کیو آئی 261، برکی روڈ پر 258 اور کینٹ میں 231 ریکارڈ کیا گیا۔
ڈی ایچ اے فیز فائیو میں فضائی آلودگی کی شرح 230، ماڈل ٹاؤن میں 197 اور چمن پارک میں 193 ریکارڈ ہوئی، جبکہ بیدیاں روڈ پر بھی 193 اور عسکری ٹین میں 173 کی شرح ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب باغات کے شہر لاہور کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 جبکہ کم سے کم 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، موسم گرم اور خشک رہے گا۔