عباس عراقچی نیویارک روانہ،قطر میں مختصر قیام

Sep 21, 2026 | 09:13:AM
عباس عراقچی نیویارک روانہ،قطر میں مختصر قیام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران سے نیویارک جاتے ہوئے قطر میں مختصر قیام کیا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق عباس عراقچی تہران سے نیویارک روانہ ہوئے اور راستے میں دوحہ میں مختصر قیام کرکے خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی، قطر امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے دوران اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

عباس عراقچی کا دوحہ میں قیام ایسے وقت میں ہوا جب ایرانی حکام نے ثالثوں کے ذریعے ایک بار پھر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے تہران کی شرائط سے آگاہ کیا ہے، آبنائے ہرمز کا معاملہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کا ایک اہم مرکزی مسئلہ بن چکا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: گیس کا شدید بحران؟ قطر سے تشویشناک خبر سامنے آ گئی!

رپورٹ کے مطابق فروری کے آخر میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے اس اہم آبی گزرگاہ کی ناکہ بندی کی تھی، تہران اب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں سے ایرانی اجازت حاصل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔

ایران اس راستے سے گزرنے والے جہازوں پر خدمات کے عوض فیس عائد کرنے کے ایک طریقہ کار پر بھی غور کر رہا ہے۔