احسن اقبال کا ائیرپورٹ پر عام مسافروں کے ساتھ باری کا انتظار ، ویڈیو وائرل ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال وی آئی پی کلچر کی حوصلہ شکنی کرنے کے لئے سکیورٹی انتظامات کو فراموش کر کے عام شہریوں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو گئے۔ یہ واقعہ اسلام ااباد ائیر پورٹ پر پیش آیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کو اس واقعہ کا علم ہوا تو انہوں نے ایکس پر احسن اقبال کی مسافروں کی قطار مین کھڑے ہونے بنی ایک ےتصویر پوسٹ کی اور اس کے کیپشن میں کچھ لکھنے کی بجائے صرف ایک سلیوٹ کرنے والا ایموجی رکھ دیا۔
سلوٹ کرنے والا ایموجی (???? - Saluting Face Emoji) کسی کے کام کو ایپریسئیٹ (Appreciate) کرنے یا داد دینے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے احسن اقبال کو ائیرپورٹ پر لائن میں کھڑے ہونے پر سراہا اور ان کی تصویر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ کی۔ یہ تصویر دراصل ایک نیوز آؤٹ لیٹ نے اپنی خبر کے ساتھ اپنی ویب سائیٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔ اس خبر میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے دوسرے مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وفاقی وزیر نے کسی بھی قسم کا سرکاری پروٹوکول یا سیکیورٹی گھیرا لینے کے بجائے عام مسافروں کی طرح قطار میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کیا۔
عوامی حلقوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کے اس مثبت طرزِ عمل کو شدید سراہا جا رہا ہے اور اسے ملک میں وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی جانب ایک بہترین اور عملی قدم قرار دیا جا رہا ہے
???? pic.twitter.com/YgR8ze6tcs
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 20, 2026
یہ بھی پڑھیئے: آئیں گے ضرور لیکن واپس نہیں جائیں گے، طلال چوہدری کا جنید اکبر کی دھمکی پر جواب