جماعت اسلامی نے ’’ سپر لانگ مارچ‘‘ کے شیڈول کا اعلان کردیا  

Sep 20, 2026 | 11:29:AM
جماعت اسلامی نے ’’ سپر لانگ مارچ‘‘ کے شیڈول کا اعلان کردیا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابو بکر شیخ) جماعت اسلامی پاکستان نے ’’ سپر لانگ مارچ‘‘ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
 جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے ’’ سپر لانگ مارچ‘‘ کےجاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی کینٹ اسٹیشن پر جلسہ عام ہوگا،ٹرین مارچ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کی زیر قیادت شروع ہوگا،رحمان بابا ایکسپریس دوپہر بارہ بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ ہوگی ۔
جماعت اسلامی کے ٹرین مارچ کے شرکاء کا حیدرآباد ، ٹنڈو آدم ، نواب شاہ،اورمحراب پور اسٹیشنز پر استقبال کیا جائے گا،
رات آٹھ بجے روہڑی سکھر میں جلسہ عام ہوگا ۔

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل اینڈڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئےایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کاانعقاد
ٹرین مارچ کے شرکاء دوسرے روز شالیمار ایکسپریس سے ملتان روانہ ہونگے ،گھوٹکی میں شرکائے مارچ کا استقبال کیا جائے گا ۔