مشرق وسطیٰ کشیدگی : امریکاکی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے پیش نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو خطے کا سفر کرنے سے پہلے سنجیدگی سے غور کرنے کی ہدایت کردی۔
امریکی محکمہ خارجہ کےمطابق مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی شہری انتہائی محتاط رہیں اور ممکنہ طور پر پروازوں کی منسوخی کے پیش نظر سفری منصوبوں پر نظرثانی کریں۔
عراق میں امریکی سفارتخانے نے بھی خطے میں موجود امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کا انتباہ جاری کیا ہے امریکی سفارتخانے کے مطابق خطے میں فضائی حدود بند ہونے اور پروازیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اے آئی کو کھلی چھٹی ملی تو کیا ہوگا؟ ماہر نے خبردار کردیا