قلات:سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک ،23 مغوی بازیاب

Sep 20, 2026 | 08:35:AM
قلات:سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک ،23 مغوی بازیاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)سیکیورٹی فورسز نے قلات کے قریب قومی شاہراہ این-25 پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 18 اور 19 ستمبر 2026 کی درمیانی شب فتنتہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں نے چمن کراچی قومی شاہراہ پر عوام کی پُرامن آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی، دہشت گردوں نے اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری اور گاڑیاں چھیننے کے لیے شاہراہ پر چیک پوسٹ قائم کر رکھی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کی، جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مؤثر جوابی کارروائی میں فتنتہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے 23 مغوی افراد کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا، جبکہ 6 ٹرک، 3 بسیں اور 2 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا۔

یہ بھی پڑھیں:یمنی حوثیوں کاریاض کی طرف داغا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنا دیے گئے،علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے اور مقامی آبادی سمیت اہم قومی شاہراہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔