جینیفر لوپیز کی ہم شکل گرفتار، تصویر سوشل میڈیاپروائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈاداکارہ وگلوکارہ جینیفر لوپیز کی ہم شکل خاتون گرفتارہوگئی جس کی تصویرسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی۔
جینیفر لوپیز (جے لو)کاشُمار ہالی وُڈ کی ان حسینائوں میں ہوتاہے کہ کامیابی اورشُہرت ان پرٹوٹ کر برستی ہے،گلوکاری اوراداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی سدابہارخوبصورتی کی وجہ سے بھی مداحوں کے دلوں پرراج کرتی ہیں،اس خوبرواداکارہ وگلوکارہ کووقت بھی چھوئے بغیرگزرجاتا ہے،انہیں بلاشُبہ ہالی وڈ کی خوبصورت اورپُرکشش ترین خواتین میں شمارکیاجاتاہے۔
امریکی ریاست منیسوٹا میں چوری کے الزام میں گرفتار ہونے والی ایک خاتون کی پولیس تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، تصویر میں وہ معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز سے اس قدر مشابہ دکھائی دے رہی تھیں کہ سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے۔

غیر ملکی میڈیاکی رپورٹس کے مطابق 35 سالہ سیرینا کو 30 اگست کو منیسوٹا کے علاقے مونٹیسیلو سے گرفتار کیا گیا تھاجن پر ایک اسٹور سے تقریباً 580 ڈالر مالیت کی پاور ٹول بیٹریوں کے دو پیک چوری کرنے کا الزام ہے،پولیس کے مطابق اسٹور کے ایک ملازم نے خاتون کو پہلے ہونے والی ایک اور چوری کے دوران پہچان لیا تھا، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی، خاتون نے بیٹریاں چوری کرنے کا اعتراف بھی کرلیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:گاڑی کے نیچے مداح کا پاؤں آنے پرسلمان خان اپنےڈرائیور پر برس پڑے
گرفتاری کے بعد جب خاتون کی تصویر سوشل میڈیا پرشیئرکی گئی تو صارفین نے ان کے چہرے کے خدوخال کو 57 سالہ جینیفر لوپیز سے ملاتے ہوئے مختلف تبصرے شروع کردیے،ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ اسے ایک لمحے کے لیے لگا جیسے تصویر میں جینیفر لوپیز ہی موجود ہیں، ایک اور صارف نے دونوں کے درمیان مشابہت کو ناقابل یقین قرار دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیرینا کو گرفتاری کے اگلے روزضمانت پر رہا کردیا گیا۔