باب المندب میں تجارتی جہازوں و عملے پر حملے بند کیے جائیں: عاصم افتخار 

Sep 19, 2026 | 10:07:AM
باب المندب میں تجارتی جہازوں و عملے پر حملے بند کیے جائیں: عاصم افتخار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے باب المندب میں حوثی ملیشیا کی جانب سے تجارتی جہازوں اور عملے پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستانی سفیر عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں آزادانہ بحری آمد و رفت اور تجارتی جہازوں کی سلامتی کے تحفظ پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایسے اشتعال انگیز اقدامات سمندری سلامتی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں، آزادانہ بحری آمد و رفت اور جہازوں کی سلامتی کے تحفظ یقینی بنایا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:آپریشن ردالفتنہ3 :سکیورٹی فورسز کی پنجگور ، چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

 سفیرِ پاکستان نے سعودی عرب کی خود مختاری، سالمیت اور خوش حالی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم کرنے اور معمول کی بحری آمد و رفت بحال کرنے پر زور دیا ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ سمندری بحران عالمی امن، توانائی اور غذائی سلامتی پر اثر انداز ہو سکتا ہے، مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے۔