آپریشن ردالفتنہ3 :سکیورٹی فورسز کی پنجگور ، چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

Sep 19, 2026 | 10:02:AM
 آپریشن ردالفتنہ3 :سکیورٹی فورسز کی پنجگور ، چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیو ز)سیکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور اور چاغی میں فتنہ الہندوستان کے 11دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

پنجگور کے علاقے گوارگو میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں:ایران جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ
 سیکیورٹی فورسز نے چاغی کے علاقے امین آباد اور سیاہ چنگ میں بھی دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کیں جہاں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔