آپریشن ردالفتنہ 3 ،سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے:محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والےسکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں، آپریشن ردالفتنہ 3میں حصہ لینے والے وطن کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن ردالفتنہ3 :سکیورٹی فورسز کی پنجگور ، چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک
قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشنز پوری قوت سے جاری ہیں اور جاری رہیں گے ۔