بی ڈی ایس پروگرام کے5سالہ پروگرام کا نفاذ مؤخر،نوٹیفیکشن جاری

Sep 19, 2026 | 10:53:AM
بی ڈی ایس پروگرام کے5سالہ پروگرام کا نفاذ مؤخر،نوٹیفیکشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بابر شہزاد تُرک)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بی ڈی ایس کے 5 سالہ پروگرام کا نفاذ مؤخر کرتے ہوئے سابقہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔
 پی ایم ڈی سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ایم ڈی سی نے 5 سالہ بی ڈی ایس پروگرام کا نفاذ مؤخر کر دیاہے،پی ایم ڈی سی نے 8 جولائی کو 5 سالہ بی ڈی ایس پروگرام سے متعلق فیصلہ کیا تھا۔
پی ایم ڈی سی نے بی ڈی ایس پروگرام کے تعلیمی ڈھانچے و نصاب کا جامع جائزہ شروع کر دیاہے اوربی ڈی ایس پروگرام کے ہاؤس جاب اور انٹرن شپ فریم ورک کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کے بعد بجلی مزید مہنگی؟صارفین کیلئے بُری خبرآگئی
پی ایم ڈی سی کے مطابق پانچ سالہ بی ڈی ایس پروگرام پر مزید فیصلہ جامع جائزے کے بعد ہو گا، بی ڈی ایس پروگرام نئے فریم ورک کی مزید معلومات جائزہ مکمل ہونے پر دی جائیں گی، پی ایم ڈی سی نے تسلیم شدہ میڈیکل و ڈینٹل جامعات کو مراسلہ ارسال کر دیاہے۔