راولپنڈی؛ گرین بس کی ٹکر سے 5سالہ بچی جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

Sep 09, 2026 | 20:58:PM
راولپنڈی؛ گرین بس کی ٹکر سے 5سالہ بچی جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
کیپشن: گرین بس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ منور کالونی میں گرین بس کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر سے پانچ سالہ بچی جاں بحق ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق والد بچی کو سکول سے لے کر گھر جارہا تھا ،گرین بس کی ٹکر کے بعد بچی بس کے نیچے آگئی،مشتعل افراد نے بس پر پتھراؤکیا،ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

ادھروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راولپنڈی میں گرین بس سے ٹکرسے  کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے معصوم بچی کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہارکیا،مریم نواز شریف نے افسوسناک واقعہ پر کمشنر راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کاکہناتھا کہ کمسن بچی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے،کمسن بچی کی موت کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:جنرل اسمبلی سے خطاب؛وزیراعظم شہباز شریف20ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے