دنیا کی مشہور موٹر سائیکل کمپنی کو فروخت کرنے کی تیاریاں

Sep 08, 2026 | 12:15:PM
دنیا کی مشہور موٹر سائیکل کمپنی کو فروخت کرنے کی تیاریاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )جرمن آٹو موبائل کمپنی ووکس ویگن نے اپنے وسیع کاروباری پورٹ فولیو کی تنظیمِ نو کے تحت مشہور اطالوی موٹرسائیکل برانڈ ڈوکاٹی کو فروخت کرنے کے امکان کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق ڈوکاٹی ان تقریباً 600 کاروباروں میں شامل ہے جن کا ووکس ویگن اپنے مجموعی طور پر تقریباً 2 ہزار کاروباروں میں سے جائزہ لے رہی ہے۔

آڈی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر گرنوٹ ڈولنر نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کمپنی اپنے مختلف کاروباری شعبوں اور اثاثوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ ڈوکاٹی ووکس ویگن کے آڈی گروپ کا حصہ ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:مشہور سستی الیکٹرک کار پھر میدان میں! قیمت نے سب کو حیران کردیا

بولونیا، اٹلی میں قائم ڈوکاٹی اعلیٰ کارکردگی اور اسپورٹس موٹرسائیکلوں کے لیے دنیا بھر میں معروف ہے۔ کمپنی کی ممکنہ فروخت کی خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ووکس ویگن اپنے وسیع کاروباری ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے اور مختلف اثاثوں کی افادیت کا جائزہ لینے میں مصروف ہے۔

تاہم ڈوکاٹی کو فروخت کرنے کا حتمی فیصلہ تاحال نہیں کیا گیا اور کمپنی کے مستقبل کے حوالے سے مختلف امکانات زیرِ غور ہیں۔

ووکس ویگن کی جانب سے اپنے کاروباری پورٹ فولیو میں شامل سینکڑوں اداروں کا جائزہ عالمی آٹو انڈسٹری میں کمپنی کی آئندہ حکمتِ عملی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔