جنرل اسمبلی سے خطاب؛وزیراعظم شہباز شریف20ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ نیویارک کی تیاریاں مکمل کر کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف 20 ستمبر کو نیویارک پہنچیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ نیویارک پہنچیں گے،وزیر اعظم کے دورہ نیویارک میں ایک وفد بھی ہمراہ ہو گا،وزیر اعظم کے وفد میں وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ بھی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم 25 ستمبر کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) سے خطاب کریں گے، وزیرِ اعظم امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دی جانے والی استقبالیہ تقریب میں بھی شرکت کریں گے،دورہ نیویارک میں نائب وزیراعظم کی اپنے ہم منصبوں کے ساتھ متعدد اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:برمنگھم ٹیسٹ؛پاکستان کی بیٹنگ لڑ کھڑا گئی، 84رنز پر 7کھلاڑی پویلین لوٹ گئے