وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ برطانیہ اور امریکا کی تاریخیں سامنے آگئیں
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ برطانیہ اور امریکہ کی تاریخیں سامنے آ گئیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم 17 ستمبر کو برطانیہ کے دورہ پرروانہ ہوں گے، وزیراعظم کے برطانیہ میں 2 روز قیام کے دوران اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم 19 ستمبر کو امریکہ کیلئے روانہ ہوں گے،وزیراعظم امریکہ میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے،امریکہ میں وزیر اعظم شہبازشریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں ہوں گی،وزیراعظم کی امریکہ میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اساتذہ کیلئے بڑی خوشخبری ،تنخواہ میں 15ہزار روپے اضافہ کی منظوری