نمازی بن کر گاڑیاں چرانے والا 57 سالہ ملزم گرفتار

Sep 19, 2026 | 10:48:AM
نمازی بن کر گاڑیاں چرانے والا 57 سالہ ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کراچی میں مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والے 57 سالہ ملزم کو پولیس نے پکڑ لیا ہے۔

 اینٹی کار لفٹنگ سیل کے مطابق مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والے  ملزم  کی شناخت 57 سال انصاف کے نام سے ہوئی ہے۔

 اینٹی کار لفٹنگ سیل کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی چوری کی پہلی واردات سال 2000 میں کی تھی اور اس کے بعد مسلسل گاڑیوں کی چوری میں ملوث رہا۔

مزید پڑھیں:کراچی: بچی سے نازیبا حرکت کرنیوالا شخص گرفتار

پولیس کے مطابق ملزم کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے کوئٹہ اور بلوچستان لے جاتا اور وہاں فروخت کرتا تھا۔

 چند روز قبل گلشن اقبال کی ایک مسجد کے باہر بھی ملزم کو گاڑی چوری کرتے دیکھا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کا 23 سال پرانا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، ملزم 15 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔