اوباڑو: 7 سالہ معصوم بچے سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار

Aug 31, 2026 | 22:46:PM
اوباڑو: 7 سالہ معصوم بچے سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار
کیپشن: اوباڑو: 7 سالہ معصوم بچے سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، مرکزی ملزم گرفتار
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شیرباز بلوچ)  سندھ کے شہر اوباڑو میں انسانیت کو شرما دینے والا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 7 سالہ معصوم بچے کو مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کی شناخت 7 سالہ حسنین کے نام سے ہوئی ہے، بچے کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے فوری طور پر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے ابتدائی طبی معائنے اور رپورٹس میں معصوم بچے سے مبینہ زیادتی کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی ہے جس نے ابتدائی تفتیش میں بچے سے زیادتی کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

 اس لرزہ خیز واقعے کے بعد اوباڑو کے عوام اور مقتول بچے کے اہلِ خانہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے  جنہوں نے ملزم کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  پنجاب حکومت نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026کی منظوری دیدی