لاہور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پولیس نے شاد باغ میں ایک خاتون کو اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے، تشدد کرنے اور حبسِ بے جا میں رکھنے کے واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔متاثرہ خاتون نے 15 پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی جس پر درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے انہیں گجرپورہ سے گاڑی میں بٹھایا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ وہ ملزمان کو جانتی تھیں، اس لیے گاڑی میں بیٹھ گئیں، تاہم ملزمان انہیں نشہ آور جوس پلا کر نامعلوم جگہ پر ایک کمرے میں لے گئے، جہاں ان کے 3 اور ساتھی پہلے سے موجود تھے۔خاتون نے الزام لگایا کہ ان 5 ملزمان نے ان کو نیم بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور شور کرنے پر بیلٹ اور ڈنڈے سے تششد کیا۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے اگلی صبح بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور شام کو گاڑی میں بٹھا کر جنگل اسٹیڈیم شاد باغ کے پاس اتار کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے،خاتون نے ملزمان پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام بھی لگایا۔
پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان کے علاوہ مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے اور شواہد کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :نواز شریف کی فیصل آفریدی کی رہائش گاہ آمد، والدہ کے انتقال پر تعزیت