راولپنڈی میں 12 سالہ بچی کے ساتھ  زیادتی، علاقہ کے لوگوں کا ملزم پر تشدد

Aug 28, 2026 | 19:08:PM
 راولپنڈی میں 12 سالہ بچی کے ساتھ  زیادتی، علاقہ کے لوگوں کا ملزم پر تشدد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) راولپنڈی میں محلہ سلیمان آباد میں 12 سالہ بچی کے ساتھ  زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
ملزم کو پکڑ کر متاثرہ بچی کے والد اور رشتہ داروں نے  ملزم کو پکڑ کر  تشدد کیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانے میں بند کر دیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ 12 سالہ بچی 27 اگست کی رات گھر سے نکلی تھی، بچی کو 28 اگست کی صبح قریبی گھر سے بازیاب کرایا گیا۔ بچی نے ریپ کی شکایت کی اور زیادتی کرنے والے ملزم کی شناخت نطام اللہ  کے نام سے ہوئی۔
بچی  کے ریپ کے اس واقعہ کے سامنے آنے پر علاقہ کے مکینوں میں سخت غم و غصہ پیدا ہو گیا ہے۔ بچی کے والد اور رشتہ داروں نے ریپسٹ کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔  یولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تھانہ ویسٹریج منتقل کردیا۔
یہ بھی پڑھیئے:  پمز کا ای ڈی قاتل، اس کو گرفتار کریں، سینیٹ میں سعدیہ عباسی کا احتجاج