پیٹرول کے بعد بجلی مزید مہنگی؟صارفین کیلئے بُری خبرآگئی

Sep 19, 2026 | 10:14:AM
پیٹرول کے بعد بجلی مزید مہنگی؟صارفین کیلئے بُری خبرآگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ملک بھرکے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا بھی امکان ہے۔
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے، جس کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کرادی گئی ،درخواست کے منظور ہونے کی صورت میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوسکتا ہے،سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دائر درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) 29 ستمبر کو سماعت کرے گی۔
بجلی کی قیمت میں مجوزہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہونے کا امکان ہے،سی پی پی اے کے مطابق اگست میں ڈسکوز کو 14 ارب 46 کروڑ 40 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی جبکہ ڈسکوز کو فراہم کی جانے والی بجلی کی لاگت 8 روپے 82 پیسے فی یونٹ رہی،اگست میں پانی سے 37.84 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے جبکہ مقامی کوئلے سے 10.88 فیصد جبکہ درآمدی کوئلے سے 15.59 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:باب المندب میں تجارتی جہازوں و عملے پر حملے بند کیے جائیں: عاصم افتخار

اعداد و شمار کے مطابق اگست میں فرنس آئل سے 2.15 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ مقامی گیس سے بجلی کی پیداوار کا حصہ 7.04 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 8.48 فیصد رہا،سی پی پی اے کے مطابق فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 45.25 روپے فی یونٹ جبکہ درآمدی ایل این جی سے بجلی کی پیداواری لاگت 45.92 روپے فی یونٹ رہی۔