گاڑی کے نیچے مداح کا پاؤں آنے پرسلمان خان اپنےڈرائیور پر برس پڑے

Sep 19, 2026 | 09:58:AM
گاڑی کے نیچے مداح کا پاؤں آنے پرسلمان خان اپنےڈرائیور پر برس پڑے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کےدبنگ سٹارسلمان خان کی گاڑی کے نیچے مداح کا پاؤں آگیاجس پر اداکاراپنے ڈرائیور پر برس پڑے۔
سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے، جس میں وہ مبینہ طور پر مداح کے پاؤں پر گاڑی چڑھنے کے واقعے کے بعد اپنے ڈرائیور سے ناراضی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان مذہبی تہوار میں شرکت کے لیے سیاست دان آشیش شیلار کی رہائش گاہ پہنچے تو اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں مداح جمع ہوگئے،سلمان خان کی وہاں سےروانگی کے وقت صورتحال مزید مشکل ہوگئی کیونکہ مداحوں نے ان کی گاڑی کو چاروں طرف سے گھیر لیا تھااور سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی ہجوم کو پیچھے ہٹانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


 گاڑی کو ہجوم سے نکالنے کی کوشش کے دوران مبینہ طور پر ایک مداح کا پاؤں گاڑی کے نیچے آگیا، ویڈیو میں ایک شخص کو درد سے چیختے ہوئے بھی سنا جاسکتا ہے جبکہ قریب موجود فوٹوگرافرز ڈرائیور سے گاڑی پیچھے کرنے کا کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ و میزبان کرن خان نے اشتیاق بیگ سے شادی کر لی
ویڈیو میں سلمان خان بھی ڈرائیور سے ناراضی کا اظہار کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم واقعے میں مداح کو کتنی چوٹ آئی، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔