امریکی کنٹرول، ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کیساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا

Sep 19, 2026 | 08:50:AM
 امریکی کنٹرول، ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کیساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ معاہدے کا اعلان کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکا نے  ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے کے تحت گرین لینڈ میں سلامتی اور دیگر تمام ضروریات کے حوالے سے امریکا کو مستقل کنٹرول حاصل ہوگا اور اس طرح امریکا کے تمام خدشات مکمل طور پر دور ہوجائیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اس معاہدے پر امریکا کو کوئی خرچ نہیں اٹھانا پڑے گا۔ میری ہدایت پر ہم نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے نمائندوں کے ساتھ مل کر اس بات کی ضمانت دی ہے کہ امریکا کو ہمیشہ کے لیے گرین لینڈ میں اپنی اور گرین لینڈ کی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران نے سوئیڈن کے سفارتکار کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا

امریکی صدر نے کہا کہ مزید یہ کہ اب سے امریکا کے کسی بھی مخالف ملک کو ہماری واضح تحریری منظوری کے بغیر گرین لینڈ میں فوجی اڈہ قائم کرنے، فوجی موجودگی رکھنے یا حساس نوعیت کی سرمایہ کاری کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹرمپ نے کہاکہ گزشتہ 100 سال سے زائد عرصے کے دوران امریکی صدور گرین لینڈ کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ رہے ہیں، لیکن ان میں سے کوئی بھی اس حوالے سے کچھ نہیں کرسکا۔ مجھے فخر ہے کہ میں وہ صدر ہوں جس نے اس انتہائی اہم معاملے کو مستقل اور فیصلہ کن طور پر حل کردیا ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  ہمیں اس معاہدے پر بے حد فخر اور خوشی ہے اور آج طے پانے والی ہر بات امریکی عوام کے لیے قابلِ قدر ہوگی۔ ہم فوری طور پر گرین لینڈ کے موزوں علاقوں میں بڑی فوجی موجودگی قائم کرنے کا عمل شروع کریں گے اور وہاں ایسے بہت سے علاقے موجود ہیں۔ہم اس کی ترقی اور تعمیر کے لیے گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ حل امریکا، ڈنمارک، گرین لینڈ اور ہمارے تمام اتحادیوں کے لیے ایک بہترین حل ہے۔ ہم ڈنمارک اور گرین لینڈ کے شاندار عوام کے ساتھ مل کر اس وسیع اور انتہائی اسٹریٹجک خطے کے حوالے سے ایک شاندار مستقبل کی جانب بڑھنے کے منتظر ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ امریکا کے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے، ایک ایسا معاملہ جو انتہائی اہم، تاریخی اور خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این سمیت 3 خبری اداروں کے نمائندوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی جانب سے جن خبری اداروں پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں سی این این کے علاوہ ایم ایس ناؤ اور پولیٹیکو بھی شامل ہیں۔

ان اداروں پر پابندی ایک سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق شکایت سامنے آنے کے بعد لگائی گئی ہے۔