دشمن کو جواب دینے کیلئے 100 فیصد تیار ہیں: کمانڈر ایرانی پاسدارانِ انقلاب

Sep 19, 2026 | 09:01:AM
دشمن کو جواب دینے کیلئے 100 فیصد تیار ہیں: کمانڈر ایرانی پاسدارانِ انقلاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایرانی پاسدارانِ انقلاب  کی زمینی افواج کے کمانڈر محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران دشمن کی کسی بھی ممکنہ غلطی کا طاقت سے جواب دینے کے لیے 100 فیصد تیار ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں اداروں کی جانب سے شیئر کیے گئے ایک انٹرویو میں محمد کرمی نے یہ بیان دیا۔

 دوسری جانب ایران نے دشمن عناصر سے ملک کو لاحق خطرات سے نمٹنے کیلئے 3 لاکھ 13 ہزار جان نثار متحرک کر دئیے۔

 تہران میں امام حسین اسکوائر سے انقلاب اسکوائر تک بڑا جلوس نکالا گیا جس میں ’’جان فدا‘‘ مہم کی جنگی بٹالینز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے معاہدے کا اعلان کردیا !

منتظمین کے مطابق جان فدا مہم کا مقصد ایران کی پائیدار سکیورٹی کے قیام میں مدد، عوامی طاقت کا مظاہرہ اور ملک دشمنوں کی جانب سے لاحق خطرات کے خلاف مزاحمت مضبوط بنانا ہے۔

ریلی سے خطاب میں بسیج تنظیم کے سربراہ حسین طائب نے ’’جان فدا‘‘ مہم کو دنیا کی جنگی تاریخ کی سب سے بڑی عوامی مہم، ایران کے جمہوری تشخص اور خطرات کے مقابل عوام کی ثابت قدمی کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں دنیا امریکیوں کو شکست کے ساتھ اس خطے سے نکلتے ہوئے دیکھے گی۔