27 منٹ کی اڑان، صرف 5 ڈالر خرچ، نیو یار ک میں ای جہاز نے دھوم مچا دی

Sep 19, 2026 | 10:02:AM
27 منٹ کی اڑان، صرف 5 ڈالر خرچ، نیو یار ک میں ای جہاز نے دھوم مچا دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پٹرول و ڈیزل کے ساتھ ساتھ جیٹ فیول کی مسلسل بڑھتی قیمت عالمی جہاز ساز کمپنیوں کو مجبور کر رہی کہ وہ بجلی سے چلتے مسافر بردار ہوائی جہاز ایجاد کرنے کی سعی کریں۔

اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک امریکی کمپنی، ہارٹ ایرواسپیس نے 30نشستوں والا ’’X1‘‘ نامی ہوائی جہاز ایجاد کر لیا، یہ 76 فٹ لمبا اور 25 ہزار پونڈ وزنی ہے۔

 حال ہی میں نیویارک میں اس کی پہلی اڑان کامیابی سے انجام پائی،یہ پرواز گیارہ سو فٹ کی بلندی پر صرف بیٹری پاور کی مدد سے 27 منٹ جاری رہی۔

اس دوران بجلی کا خرچ صرف ’’5 ڈالر‘‘رہا جوروایتی جیٹ فیول کے مقابلے میں حیران کن حد تک انتہائی کم ہے۔

مزید پڑھیں:ایران جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کی تعداد میں مزید اضافہ