حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ، ریاض میں الرٹ جاری

Sep 19, 2026 | 09:15:AM
حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ، ریاض میں الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )حوثی گروپ کے سعودی عرب پر ممکنہ حملوں کا خطرہ،سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ۔

سعودی شہر الخرج کے لیے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا،حملوں کا خطرہ ٹل جانے پر سعودی سول ڈیفنس نے الرٹ واپس لے لیا،اس سےپہلے جمعہ کے روز بھی جدہ، طائف، ینبوع میں وارننگ جاری کی گئی تھی۔

سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور دیگر مقیم افراد کو ایسے پیغامات اور معلومات شیئر کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کرنے کی ہدایت کر دی۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے معاہدے کا اعلان کردیا !

اس سے قبل سعودی عرب کے شہروں جدہ، طائف اور ینبوع میں خطرے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔

جمعے کی رات العلا، خمیس مشیط، جازان اور ابھا کے لیے بھی وارننگ جاری کی گئی تھی ۔

کچھ دیر بعد سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے خطرہ ٹلنے اور وارننگ واپس لینے کا اعلان کردیا گیا۔

علاوہ ازیں سعودی وزارتِ داخلہ نے شہریوں اور مقیم افراد کو سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر پیغامات یا معلومات شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسی معلومات کو آگے منتقل نہ کریں جن کے درست ہونے کی تصدیق نہ ہوئی ہو۔