منگنی کے کھانے نے 70 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں سواڑی بازار میں منگنی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 70 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق سواڑی بازار شہر میں ایک شہری ولی اللہ کی بیٹی کی منگنی کا کھانا مہمانوں کو بہت بھاری پڑ گیا، چغرزئی پگڑیال سے آئے مہمانوں کی بڑی تعداد کھانا کھانے کے بعد بیمار پڑ گئی۔
متاثرہ افراد میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی شامل ہے، جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فرخ سیار نے بتایا کہ 20 افراد کو فوری علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تاہم باقی 50 افراد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بھی ہسپتال جا کر متاثرین کی عیادت کی، اور اسپتال انتظامیہ کو متاثرین کے بہترین علاج کی ہدایت کی۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:پنجاب : رواں سال 1060 افراد کو سانپوں نے ڈس لیا،6 افراد جان کی بازی ہار گئے