کھانے کے فوری بعد دوبارہ کھانا صحت کیلئے نقصان دہ، موٹاپے کے شکار افراد کو انتہائی احتیاط کا مشورہ

Sep 07, 2026 | 12:48:PM
کھانے کے فوری بعد دوبارہ کھانا صحت کیلئے نقصان دہ، موٹاپے کے شکار افراد کو انتہائی احتیاط کا مشورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سٹی نیوز نیٹ ورک کے ڈیجیٹل میڈیا کے خصوصی پروگرام میں سینئر صحافی مناظر علی نے حکیم مزمل حسین عارف سے لوگوں میں بڑھتے ہوئے موٹاپے اور وزن کم کرنے کے حوالے سے اہم سوالات کیے۔

حکیم مزمل حسین عارف نے کہا کہ موٹاپے کا شکار افراد کو اپنے معدے پر ترس کھانا چاہیے اور ضرورت سے زیادہ خوراک استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کھانے کے فوراً بعد دوبارہ کھانا شروع کر دینے کی عادت بھی ترک کرنی چاہیے۔

انہوں نے موٹاپے کا شکار افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی غذا اور طرز زندگی کو بہتر بنائیں اور ضرورت کے مطابق خوراک استعمال کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایل این جی صارفین پر مہنگائی کا وار، گیس بل ہزاروں روپے بڑھ گئے