عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے گانے ’’پابلو‘‘ کی کھل کر تعریف کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکار عاصم اظہر نے ہانیہ عامر کے ڈیبیو گانے ’’پابلو‘‘ کی کھل کر تعریف کر دی جس کے بعد دونوں کے درمیان دوبارہ محبت کی افواہیں گرم ہوگئیں۔
ایک حالیہ انٹرویو میں عاصم اظہر نے ’’پابلو‘‘ کو ’’بینگر‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ ایک بہترین فنکارہ ہیں اور انہیں بطور آرٹسٹ ایک نئے انداز میں دیکھنا بہت ہی دلچسپ ہے ، عاصم اظہر نے خاص طور پر گانے کے بولوں کو سراہا جو ہانیہ نے خود لکھے ہیں۔
عاصم اظہرنے کہا کہ موسیقی کو مقابلے کے بجائے اظہار کا ذریعہ سمجھنا چاہیے اور ہر گانے کو ضرورت سے زیادہ تنقیدی انداز میں نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اس سے لطف اندوز ہونا چاہیے،عاصم اظہر نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ ہانیہ کا موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنا پاکستان اور جنوبی ایشیا کی مزید لڑکیوں کو پاپ میوزک کی طرف آنے کی ترغیب دے گا۔
یہ بھی پڑھیں:حریم فاروق کا نیا اسٹائل وائرل،انٹرنیٹ پر طوفان برپا
واضح رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہ چکے ہیں ، اس سے قبل ہانیہ عامر کی گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت پربھی دونوں کے دوبارہ تعلق میں آنے کے حوالے چہ میگوئیاں ہوئی تھیں۔