اسحاق ڈار اور عباس عراقچی میں رابطہ، بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی میں رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان خطے میں ہونے والی تازہ پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے توانائی کی بلاتعطل فراہمی اور بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کی اہمیت پر زور دیا، بحری جہازوں کی آمد و روفت ترقی پذیر ممالک اور عالمی سپلائی چینز پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد معاہدے پر واپس آنے کی کوششیں جاری ہیں: ایرانی وزارتِ داخلہ
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری ہی واحد قابلِ عمل ذرائع ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر رہنماؤں نے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔