میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئےایم ڈی کیٹ امتحان کل ہو گا

ملک بھر سے 1 لاکھ 38 ہزار 160 امیدوار رجسٹرڈ،34 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں

Sep 19, 2026 | 12:32:PM
میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئےایم ڈی کیٹ امتحان کل ہو گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک)میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئےایم ڈی کیٹ امتحان کل صبح 10 بجےہوگا۔
 پی ایم ڈی سی کے مطابق ملک بھر سے ایم ڈی کیٹ امتحان کیلئے 1 لاکھ 38 ہزار 160 امیدوار رجسٹرڈہوئے ہیں جن کےلئے ملک بھر میں 34 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، سعودی عرب کے شہر ریاض میں بھی ایم ڈی کیٹ کا ایک امتحانی مرکز قائم کیاگیاہے۔
 پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا پیپر 180 سوالات پر مشتمل ہو گا،ایم ڈی کیٹ کے سوالات ملک بھر سے منتخب ماہرین نے تیار کیے ہیں،پیپر لیک ہونے کی صورت میں پورے ملک کا امتحان منسوخ ہونے کا خدشہ بھی ختم ہوگیاہے کیونکہ پیپر لیک کی صورت میں پورے ملک کا امتحان منسوخی سے بچانے کیلئے ہر صوبے کو 2 الگ پرچے فراہم کئے گئے ہیں،ایم ڈی کیٹ پیپر میں بائیولوجی، کیمسٹری، فزکس، انگریزی اور آئی کیو کے سوالات شامل ہوں گے۔
طلبہ کو صبح 7 بجے تک ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے،3 گھنٹے کا ایم سی کیوز پر مشتمل ٹیسٹ 180 مارکس کا ہو گا،میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے پاسنگ مارکس 55 فیصداور ڈینٹل کالجز کیلئے 50 فیصد ہوں گے،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کوئی نیگیٹیو مارکنگ نہیں ہو گی،ایم ڈی کیٹ ’’آنسر کی‘‘ ٹیسٹ کے بعد اپ لوڈ کی جائے گی،شفافیت کیلئے طلبہ کاربن کاپی کے ساتھ ٹیسٹ کا پرچہ حل کر سکیں گے،تمام امیدواروں کو امتحان کے اختتام تک اپنی نشستوں پر بیٹھنا ہو گا۔
پنجاب میں ٹیسٹ کے انعقاد کی ذمہ داری یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کو تفویض کی گئی ہے جبکہ سندھ میں سکھر آئی بی اے، خیبر پختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی ،بلوچستان میں بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کوئٹہ اوراسلام آباد، کشمیر، جی بی کی ذمہ داری شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد کے سپردکی گئی ہے۔
ریاض (سعودیہ)میں امتحان کی ذمہ داری شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آبادکو تفویض کی گئی ہے،بلوچستان کے طلبہ کیلئے اسلام آباد میں بھی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ سینٹر قائم کیاگیاہے،بولان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا اسلام آباد میں اضافی ٹیسٹ سینٹر قائم کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بی ڈی ایس پروگرام کے5سالہ پروگرام کا نفاذ مؤخر،نوٹیفیکشن جاری
 پی ایم ڈی سی کے مطابق اضافی امتحانی مرکز سے بلوچستان ڈومیسائل کے حامل امیدوار مستفید ہوں گے،آزاد کشمیر کے طلبہ کیلئے ایم ڈی کیٹ کا الگ پورٹل قائم کیا گیا ہے، انٹرنیٹ مسائل کے باعث آزاد کشمیر کے طلبہ کو ایم ڈی کیٹ کی ہارڈ کاپی فراہم کی جائے گی، آزاد کشمیر کے طلبہ کیلئے اسلام آباد میں بھی خصوصی امتحانی مرکز قائم کیاگیاہے۔
 پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کی ذمہ داری صوبوں اور میڈیکل یونیورسٹیز کی ہے،جبکہ وزیر صحت مصطفٰی کمال کاکہناہے کہ  وزارت صحت اور پی ایم اینڈ ڈی سی ایم ڈی کیٹ کی نگرانی کریں گے۔