27 ستمبر کو پتا چلے گا ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے: طلال چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو پتا چل جائے گا کہ ریاست اپنی رِٹ کیسے قائم کرتی ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے خبردار کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے مجوزہ اسلام آباد مارچ کے دوران ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا پورا اختیار رکھتی ہے۔
طلال چودھری نے واضح کیا کہ حکومت پی ٹی آئی کو دوبارہ اسلام آباد آمد پر کسی قسم کی سختی یا کان پکڑ کر سمجھانے جیسے رویے پر مجبور نہیں ہونا چاہتی، 27 ستمبر کی تاریخ آنے پر سب واضح ہو جائے گا کہ ریاست اپنی رٹ کیسے قائم کی جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آپریشن ردالفتنہ 3 ،سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے:محسن نقوی
خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی انسداد دہشت گردی سے متعلق وزیراعظم کے سہ ماہی اجلاسوں میں شرکت سے گریز کرتے ہیں، تاہم این ایف سی ایوارڈ میں حصہ بڑھانے اور فنڈز کے حصول کے لیے انہیں فوراً وفاق کی یاد آ جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کو اب تک این ایف سی کے تحت 700 ارب روپے فراہم کیے جا چکے ہیں، جس کا مکمل حساب دینا ان کی ذمہ داری ہے، صوبائی حکومت سیاسی دھرنوں اور مارچ کے بجائے ان فنڈز کے درست استعمال اور کارکردگی پر توجہ مرکوز کرے۔