حریم فاروق کا نیا اسٹائل وائرل،انٹرنیٹ پر طوفان برپا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ حریم فاروق کی آنےوالی فلم’ ’مینگو جٹ‘‘ کے ٹریلرکی لانچنگ تقریب میں ان کی نئی لک سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی۔
حریم فاروق نے اپنی بطور پروڈیوسر بنائی جانےوالی فلم ’’مینگوجٹ‘‘کے ٹریلرکی رونمائی کی تقریب میں شرکت کیلئے ایپل گرین رنگ کی مختصر سلک کُرتی کے ساتھ بیج اور سی گرین جامہ وار گھیر دار شلوار اور آرگنزا دوپٹہ پہنا تھا،تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو بعض صارفین نے لباس کی فٹنگ اور اسٹائلنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ کچھ نے ان کے وزن پر بھی تبصرے کیے ہیں۔
کئی صارفین نے اداکارہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہوئے وزن پر تبصروں کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ گفتگو لباس اور اس کی فٹنگ تک محدود رہنی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:بیٹے کی پہلی سالگرہ؛رجب بٹ کی فیملی سمیت شرکت،تحفے میں کیادیا؟
واضح رہے کہ حریم فاروق ان دنوںاپنی فلم’’مینگو جٹ‘ ‘کی پروموشن میں مصروف ہیں، حریم فاروق کی پروڈیوس کردہ اس پنجابی ایکشن کامیڈی فلم کی نمایاں کاسٹ میں فیصل قریشی، حریم فاروق، شمعون عباسی، قیصر پیا، ہنی البیلا،علی محمد،نواز انجم،حسن مراد اور عائشہ جہانزیب شامل ہیں.
گلبرگ لاہور کے ایک سینمامیں ٹریلرکی لانچنگ تقریب میں حریم فاروق،اداکارقیصرپیا،ہنی البیلا،ندیم مانڈوی والا،راشدخواجہ،فلم سازصفدرملک،معروف ڈائریکٹرشہزاد رفیق،اسلم حسن،رابعہ حسن اورشوبزکے نمایاں افراد کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،ایکشن، کامیڈی، رومانس اور خاندانی جذبات کا امتزاج لیے ہوئے’’ مینگو جٹ‘‘ کی کہانی مراد جٹ کے گرد گھومتی ہے جو پنجاب پولیس کا ایک افسر ہوتاہے اور اپنے خطرناک سابق ساتھی منور مرزا سے مریم اور اس کے تین بچوں کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھاتا ہے، جب یہ خاندان ایک گاؤں میں پناہ تلاش کرتا ہے تو غیر متوقع رشتے بننے لگتے ہیں جو مراد کی زندگی میں محبت، وفاداری اور خاندان کا ایک نیا احساس لاتے ہیں۔
حمیم پروڈکشنز کے بینر تلے پروڈیوس اور ندیم مانڈوی والا کی تقسیم کردہ’’ مینگو جٹ‘‘ 16 اکتوبر 2026 کو سنیماؤں میں ریلیزکی جائے گی۔