بیٹے کی پہلی سالگرہ؛رجب بٹ کی فیملی سمیت شرکت،تحفے میں کیادیا؟

Sep 19, 2026 | 12:08:PM
بیٹے کی پہلی سالگرہ؛رجب بٹ کی فیملی سمیت شرکت،تحفے میں کیادیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ تقریب میں شرکت کرکے اپنے بیٹے کو قیمتی تحائف دے دیئے۔
رجب بٹ کے بیٹے کیوان سلطان کی پہلی سالگرہ کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو سونے کے زیورات اور دیگر قیمتی تحائف دیے۔

سالگرہ کی تقریب میں یوٹیوبر کی والدہ ،والداور ان کے دوست حیدر سمیت دیگر اہلِ خانہ بھی شریک ہوئے،سالگرہ کی تقریب کا تھیم نیلا رکھا گیا تھا جس کے مطابق رجب بٹ، کیوان اور ایمان نے بھی نیلے رنگ کے ملبوسات زیب تن کیے۔

رجب بٹ تقریب کے دوران کافی دیر تک بیٹے کو گود میں لیے نظر آئے اور تقریب کے دوران انتہائی خوش دکھائی دیئے،انہوں نےبیٹے کو کئی قیمتی تحائف دیے جن میں سونے کے زیورات اور ایک خوبصورت گاڑی شامل ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز  کیوان کی پہلی سالگرہ کے موقع پر رجب بٹ کی سابق اہلیہ ایمان اسد نے سابق شوہر کے نام ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہاتھاکہ  آج کیوان کی پہلی سالگرہ ہے اور وہ دل سے چاہتی ہیں کہ رجب اپنے بیٹے کی اس خوشی میں ان کے ساتھ شریک ہوں،انہوں نے کبھی رجب کو کیوان سے ملنے سے نہیں روکا اور نہ ہی آئندہ روکیں گی کیونکہ یہ باپ اور بیٹے کا رشتہ ہے،وہ چاہتی ہیں کہ ان کا بیٹا ماں اور باپ دونوں کی محبت اور توجہ کے ساتھ بڑا ہو۔
ایمان اسد نے اپنے پیغام میں کہا تھاکہ کیوان کی خواہش بھی یہی ہوگی کہ اس کے والد اس کی خوشیوں میں اس کے ساتھ موجود ہوں، انہوں نے رجب بٹ سے سوال کیا کہ کیا انہوں نے کبھی کیوان کا حال پوچھنے کی کوشش کی، یہ جاننے کی کوشش کی کہ وہ کیسا ہے، اسے کیا ضرورت ہے یا اس کے ساتھ وقت کیسے گزارا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:جینیفر لوپیز کی ہم شکل گرفتار، تصویر سوشل میڈیاپروائرل
ایمان نے کہاتھا کہ ایک سال کی خاموشی اور دوری صرف ایک سالگرہ منانے سے ختم نہیں ہوسکتی کیونکہ والد ہونا صرف ایک دن کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر روز کی ذمہ داری ہے، کیوان کی پہلی سالگرہ کا دن عدالتوں اور تنازعات کے لیے نہیں بلکہ بچے کی معصوم خوشیوں کے لیے ہے، وہ نہیں چاہتیں کہ اس خوبصورت دن کی یادیں کسی تلخی یا عدالت کی چار دیواری سے جڑیں۔
ایمان کے مطابق ان کے دروازے رجب کے لیے ہمیشہ کھلے رہے ہیں اور عید کے موقع پر بھی انہوں نے انہیں کیوان سے ملنے سے نہیں روکا تھا، حالانکہ اس سے چند روز قبل انہیں رجب کی جانب سے طلاق کا نوٹس موصول ہوا تھا،ایمان اسد نے رجب بٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ اختلافات اور دیگر معاملات کو ایک طرف رکھتے ہوئے صرف اپنے بیٹے کے بارے میں سوچیں اور کیوان کی پہلی سالگرہ میں شریک ہوں، رجب چاہیں تو اپنی والدہ، بہن اور دیگر اہل خانہ کو بھی ساتھ لاسکتے ہیں تاکہ کیوان کی پہلی سالگرہ ایک خوشگوار اور یادگار موقع بن سکے۔اپنے پیغام کے آخر میں ایمان اسد نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ ان کی ذاتی زندگی اور کیوان کی خوشیوں کو سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع نہ بنایا جائے،بچے کو نفرت اور تنازع نہیں بلکہ محبت، توجہ اور خوشیوں کی ضرورت ہے،ایمان اسد نے دونوں خاندانوں سے بھی درخواست کی تھی کہ وہ سوشل میڈیا پر بحث کے بجائے حقیقت میں کیوان کی خوشیوں کا حصہ بنیں اور اس کی پہلی سالگرہ محبت کے ساتھ منائیں۔