صبا قمر کا بڑا انکشاف، محبت کا قصہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ صبا قمر متعدد کامیاب ڈراموں میں مرکزی کردار نبھا چکی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا جاتا ہے۔
صبا قمر ان دنوں برطانیہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چیریٹی تقریب میں شرکت کی اور اس دوران مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔
اداکارہ نے گفتگو کے دوران چند سال قبل فلمی ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف بھی کیا۔
مزید پڑھیں:بھارتی ٹی وی کی مقبول اداکارہ جینیفر ونگٹ کی دیسی شادی کے چرچے
صبا قمر نے کہا کہ مجھے ایک ساتھی اداکار سے محبت ہو گئی تھی، یہ میرے ڈراموں کا نہیں بلکہ اس فلم کا ساتھی اداکار تھا جس میں کچھ سال پہلے کام کیا تھا تاہم اب وہ شادی شدہ ہیں اس لیے میں ان کا نام ظاہر نہیں کروں گی ورنہ ان کی اہلیہ انہیں مشکل میں ڈال سکتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ جب میں نے بھانجی سے اس کا ذکر کیا تو اس نے کہا کہ خالہ انہیں بھول جائیں اور زندگی میں آگے بڑھیں کیونکہ آپ لوگ شوٹنگ کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے بھانجی کی بات سے اتفاق کیا اور کہا کہ ٹھیک ہے۔
صبا قمر کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام لے کر اندازے لگائے جارہے ہیں۔