پاک بحریہ کی بحری مشق سی اسپارک 2026 جاری، نیول چیف کا مختلف جہازوں، کریکس کے علاقے اور نیول تنصیبات کا دورہ

Sep 20, 2026 | 14:12:PM
پاک بحریہ کی بحری مشق سی اسپارک 2026 جاری، نیول چیف کا مختلف جہازوں، کریکس کے علاقے اور نیول تنصیبات کا دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)پاک بحریہ کی بحری مشق سی اسپارک 2026 جاری ہے، جس کے دوران چیف آف دی نیول سٹاف نے مختلف بحری جہازوں، کریکس کے علاقے اور نیول تنصیبات کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے مشق سی اسپارک 2026 کی مختلف سرگرمیوں کا جائزہ لیا، مشق کے دوران ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ کیا گیا، جبکہ خودکار نظاموں کا بھی وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف نے مشق کے دوران پاک بحریہ کی آپریشنل اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا جائزہ لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر امیر البحر نے ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں کی بے لوث لگن، پیشہ ورانہ عزم اور ذمہ داری کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری! لیتھیم بیٹریز کی قیمتوں میں حیران کن کمی