قلات میں کامیاب آپریشن پرصدرمملکت،وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Sep 20, 2026 | 13:25:PM
قلات میں کامیاب آپریشن پرصدرمملکت،وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی )قلات کے قریب کامیاب آپریشن پرصدرمملکت،وزیراعظم اوروفاقی وزیرداخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آپریشن عزم استحکام کے تحت دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں این 25 پر فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے 23 مغویوں کو بازیاب کرانے پرسکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:قلات:سکیورٹی فورسز کی نیشنل ہائی وے پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک ،23 مغوی بازیاب
 محسن نقوی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے جرأت و بہادری سے کارروائی کرتے ہوئے 23 شہریوں کو بحفاظت بازیاب کرایا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔