موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ؛وزیرخزانہ
بہت مشکل سے معاشی استحکام حاصل کیا ،احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہاہے کہ موجودہ حالات میں مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔
وزیر خزانہ کاکہناہے کہ مارچ، ہڑتالوں اور دھرنوں سے معاشی ترقی کا سفر متاثر ہوسکتا ہے،احتجاج اور دھرنوں سے معیشت کو یومیہ 120 ارب روپے نقصان ہوگا،دھرنے سے خود کو تکلیف پہنچانے والی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی نے ’’ سپر لانگ مارچ‘‘ کے شیڈول کا اعلان کردیا
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے مزیدکہاہے کہ معاشی استحکام بہت مشکل سے حاصل کیا ہے،ہمارا سفر معاشی استحکام سے معاشی ترقی کی طرف جارہا ہے،دھرنے سے خود کو تکلیف پہنچانے والی بات ہوگی۔