جہلم: بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ مارا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جہلم میں پانچ روز قبل تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینکنے والا باپ پولیس مقابلے میں مارا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق زیرحراست ملزم ذیشان کو تفتیش کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ راٹھیاں کے قریب اس کے ساتھیوں نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس پر فائرنگ کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران ملزم ذیشان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا، جبکہ فائرنگ کرنے والے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ملزم ذیشان نے پانچ روز قبل گھریلو ناچاقی پر اپنے تین کم سن بچوں کو نہر میں پھینک دیا تھا۔