جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اسحاق ڈار نیویارک روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب وزیرِ اعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈاراقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اورنائب وزیراعظم یواین جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے،وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ کشمیر کے معاملے پر او آئی سی رابطہ گروپ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارفلسطین کے معاملے پر ہونے والے کئی اعلیٰ سطح اجلاسوں میں شرکت کریں گے،وہ 21 سے 25 ستمبر تک وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کا پروگرام وسیع اور مختلف نوعیت کی سرگرمیوں پر مشتمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: میڈیکل اینڈڈینٹل کالجوں میں داخلے کیلئےایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کاانعقاد
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈارفلسطین کے معاملے پر ہونے والے کئی اعلیٰ سطحی اجلاسوں میں بھی شرکت کریں گے۔