اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کشمیر رابطہ گروپ اجلاس میں شرکت کیلئے کل نیویارک جائیں گے

Sep 19, 2026 | 19:54:PM
اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کشمیر رابطہ گروپ اجلاس میں شرکت کیلئے کل نیویارک جائیں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل صبح نیویارک پہنچیں گے،اسحاق ڈار اسلامی تعاون تنظیم کے کشمیر رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں ان کے ہمراہ سعودی عرب، ترکیہ، آزربائجان، نائجر شریک ہوں گے،اجلاس میں سیکرٹری جنرل او آئی سی اور جنرل سیکرٹریٹ حکام بھی شریک ہوں گے۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق نیویارک میں اسحاق ڈار G-77 کے وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے،گروپ 77 کے 77 بانی جبکہ کل 134 رکن ممالک ہیں،نیویارک میں اسحاق ڈار کی دیگر 15 وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

 سفارتی ذرائع کے مطابق ان میں سعودی عرب، مصر، ملائشیا، ایران اور ترکیہ، آزربائیجان کے وزرائے خارجہ بھی شامل ہیں،وزیراعظم شہباز شریف بھی کل لندن، برطانیہ سے نیویارک پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :مسجد پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانی تھا