پاکستان آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ

Sep 02, 2026 | 11:56:AM
پاکستان آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی میزبانی کرے گا: ترجمان دفتر خارجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ سال شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران پاکستان کی امن کوششوں کا حصہ تھا، دورہ ایران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کا مظہر ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،سعودی عرب میں سیکریٹری جنرل کی سربراہی میں مشترکہ سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر تین سال کے لیے سیکرٹری جنرل پاکستان سے ہوگا، تینوں ممالک دفاعی صنعت، مشترکہ ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:2جہاز آپس میں  ٹکرا گئے!