فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا

Sep 19, 2026 | 20:14:PM
فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آظر)پی ایف ایف نے فیفا آسیان کپ 2026 کے لیے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا، انڈونیشیا میں ہونے والے فیفا آسیان کپ کیلئے23 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ 

سکواڈ میں بیرون ملک مقیم قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل ہیں، ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو  دستے کی قیادت کریں گے ، پاکستان  پہلی بار منعقد ہونیوالے فیفا آسیان کپ میں شرکت کریگا۔

 23 رکنی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں یوسف بٹ،حسن علی اور ثاقب حنیف شامل ہیں، عبداللہ شاہ،عبدالرحمٰن،علی خان،علی آغا،حیان خٹک،علی عزیراور عالمگیر غازی بھی سکواڈ کا حصہ ہیں ۔

علی رضا، عبدالصمد ارشد، کلیم اللہ،شایق دوست، عبداللہ اقبال،عیسیٰ سلیمان، محب اللہ، مامون خان بھی ٹیم میں شامل ، محمد فضل،حارث زیب،عمر نواز،عبدالصمد اور علی خان ٹیم کا حصہ ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :مسجد پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانی تھا