مسجد پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانی تھا

Sep 19, 2026 | 17:16:PM
 مسجد پر حملہ کرنے والا دہشتگرد افغانی تھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران بزدلانہ  دہشتگردی کرنے میں ملوث ایک خودکش بمبار افغان شہری ہے۔

سکیورٹی ذرائع نے تحقیقات کے بعد بتایا ہے کہ کوہاٹ پولیس لائنز مسجد میں ہونے والی دہشتگردی  میں ملوث ایک خودکش  دہشتگرد کا نام مطیع اللہ ہے اور اس کا تعلق افغانستان سے ہے۔

کوہاٹ پولیس مسجد  پر دہشتگرد حملے میں  ملوث دوسرے دہشتگرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

 کل جمعہ کے روز کوہاٹ پولیس لائنز کی مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشتگردوں نے  خودکش حملہ کیا تھا ۔ اس بزدلانہ  دہشتگردی میں پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد شہید  ہو گئے اور  ایک سو  سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار اور سویلین نمازی دونوں شامل ہیں۔  کئی زخمیوں کو تشویشناک حالت کے پیش نظر اسلام آباد منتقل کیا گیا ہے۔

مسجد پر ہونے والا حملہ پیچیدہ نوعیت کی دہشتگردی تھا
مسجد پر جمعہ کی نماز کے لئے آنے والوں کو  شہید کرنے کا یہ مکروہ حملہ مفصل منصوبہ بندی کے ساتھ بنایا گیا تھا۔ صرف ایک خودکش دھماکے کا واقعہ نہیں تھا۔ پولیس کے مطابق سات حملہ آور پرانے پولیس لائنز کمپلیکس میں داخل ہوئے؛ ایک خودکش بمبار تھا، ایک  سنائپر sniper بھی اس دہشتگرد ٹیم میں شامل تھا۔  باقی  دہشتگرد مختلف عمارتوں کی طرف گئے تھے۔

آج  ہفتے کے روز مکمل ہونے والے کلینزنگ آپریشن  clearance operation میں تمام آٹھ  دہشتگرد حملہ آور مارے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔  مختلف پولیس بیانات کے مطابق  اس دہشتگرد تشکیل میں ایک یا دو  suicide bombers شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیئے:   آپریشن ردالفتنہ3 :سکیورٹی فورسز کی پنجگور ، چاغی میں کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک 

اس  دہشتگردی کے بعد سامنے آنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق مسجد پر جمعہ کی نماز پڑھنے والوں کو شہید کرنے کے اس ناپاک  منسوبے کی ذمہ داری لینے والے ناپاک گروہ نے اپنے شیطانی عزائم کو چھپانے والا نام رکھا ہوا ہے۔ وہ خود کو  اتحاد المجاہدین پاکستان کہہ رہے ہیں۔ بعض  بین الاقوامی رپورٹس اسے  گل بہادر گروپ  اور لشکرِ اسلام کے اتحاد کا  ٹی ٹی پی سے وابستہ ایک گروہ بتا رہی ہیں۔ پاکستان مین ان سب گروہوں کو ان کی اسلام دشمن اور انسانیت دشمن  فتنہ پرور سرگرمیوں کی وجہ سے فتنہ الخوارج کہا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر کیا کہا جا رہا ہے؟

آج سہ پہر سوشل میڈیا پر  جو چیز واضح طور پر نظر آتی ہے وہ یہ ہے کہ “Matiullah” (مطیع اللہ) اور “Kohat” (کوہاٹ) آج سوشل پلیٹ فارم ایکس  X کے  ٹرینڈز regional trend environment  میں گردش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے ایکس میں ٹرینڈز میں “Matiullah” اور “Kohat” نمایاں ہیں، ساتھ ہی #Kohat سے متعلق مختلف سیاسی hashtags بھی چل رہے ہیں۔