این اے 77 ضمنی الیکشن؛مسلم لیگ ن کا راشد بشیر ورک کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)مسلم لیگ ن نے این اے 77 کے ضمنی الیکشن کے لیے راشد بشیر ورک کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔
زرائع کے مطابق ایم این اے محمود بشیر ورک کے انتقال سے خالی ہونےو الی نشست پر ان کے صاحبزادے راشد بشیر ورک کو گرین سگنل دے دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نے این اے 77 گوجرانوالہ میں راشد بشیر ورک کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کر دی،اس طرح ضمنی الیکشن میں راشد بشیر ورک مسلم لیگ ن کے امیدوار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:21 ہزار طلبہ میں سے نیا ٹیلنٹ تلاش کریں گے: محسن نقوی
ذرائع کے مطابق راشد بشیر ورک کو پارٹی ٹکٹ چند روز میں جاری کی جائے گی،این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب 8 نومبر کو ہوگا۔